فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ملک بھر میں سونے قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 2 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 1287 روپے کمی سے 87 ہزار 448 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہو کر 1730 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کچھ روز قیمتوں میں کمی کے بعد ایک سے دو روز قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا لیکن اس کے بعد پھر کمی کا رجحان شروع ہو گیا اور اب فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔