سندھ میں رمضان کے دوران نماز اور ترویح کیلئے ضابطہ کار جاری

سندھ میں رمضان کے دوران نماز اور ترویح کیلئے ضابطہ کار جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران نماز اور تراویح کیلئے ضابطہ کار (ایس اوپیز) جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق نزلے میں مبتلا 50 سال سے زائد عمر کے حضرات اور بچے مسجد نہیں آ سکتے۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوروناایس او پیز کے تحت مساجدو امام بارگاہ میں قالین نہ بچھایا جائے البتہ نمازی اپنے ساتھ جائے نماز لا سکتے ہیں، نماز سے پہلے اور بعد میں اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ نزلے میں مبتلا 50 سال سے زائد عمر کے حضرات اوربچے مسجد نہیں آسکتے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نماز اور تراویح مساجد کی حدود میں اداکی جائیں، سڑک اور فٹ پاتھ پرادا نہ کریں، صفوں میں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے اور نشانات لگائے جائیں، موجودہ صورتحال میں اعتکاف گھر وں میں کرنا بہتر ہوگا جبکہ سحری اور افطاری کا اہتمام مساجد میں نہ کیا جائے۔