حکومت کی وجہ سے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کا موقع ملا ، علامہ طاہر اشرفی

 حکومت کی وجہ سے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کا موقع ملا ، علامہ طاہر اشرفی
سورس: file photo

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی  اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا ہے ۔

ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا  کہ  وزیر اعظم عمران خان کی واضح ہدایات تھیں کہ سائنسی علوم  اور شریعت اسلامیہ کے احکامات کی روشنی میں رویت ہلال کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

خیال رہےکہ کراچی، لاہور حیدرآباد، اسلام آباد اور ديگر شہروں ميں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔