وزیراعظم کی پٹرولیم منصوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

 وزیراعظم کی پٹرولیم منصوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے، دستیابی کو یقینی بنانے اور  بڑھتی  بجلی کی لوڈشیڈنگ  کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، دستیابی کو یقینی بنانے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کیلئے اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام  شریک ہوئے۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے حوالے سے مشاورت  کی گئی  جبکہ  چیئرمین اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے فارمولے پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم منصوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے۔

دوسری جانب اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی  لوڈ شیڈنگ  پر قابو پانے کیلئے بھی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔جبکہ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی  جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں