متحدہ عرب امارات  کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

متحدہ عرب امارات  کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

دبئی: متحدہ عرب امارات  کی دو ریاستوں ابوظہبی اور  دبئی نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے کی مبارک باد دی ، دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں  عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد  کی کامیابی کے بعد پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے مخلوط اتحاد نے حکومت تشکیل دی اور  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ملک کا 23 واں وزیراعظم منتخب کر لیا تھا۔

مصنف کے بارے میں