کراچی میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی دہشت گرد گرفتار

کراچی میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی دہشت گرد گرفتار

کراچی: شہر قائد میں گزری پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔ 
ایس ایس پی ساؤتھ اعجاز احمد رائے کے مطابق گرفتار دہشت گرد شیر دراز عرف شیر خان ملک میں مختلف بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایف سی اور آرمی پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ تنظیم کے پانچ بڑے دہشت گرد کمانڈروں کے ساتھ کام کر چکا ہے جبکہ دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم دہشت گردی کے حوالے سے دہشت گرد تنظیموں سے ملاقات کیلئے افغانستان بھی جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم شیردراز عرف شیر خان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک غیر قانونی 30 بور پستول برآمد ہوا ہے جبکہ اس کے خلاف 162/2022،  163/2022 کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں