منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران حمزہ شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف غیر حاضر رہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے قبول کر لیا گیا جبکہ آج کیس میں 6 نیب گواہان کے بیانات بھی قلمبند ہوں گے۔ 
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ آج کیس میں 6 نیب گواہان کے بیانات قلمبند ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق احاطہ عدالت میں صحافی نے حمزہ شہباز سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نمبر گیم کے حوالے سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ساری گیم پوری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں