پی ٹی آئی کا طرز سیاست ملک میں نفرت اور انتشار کو جنم دے رہا ہے: شیری رحمان

پی ٹی آئی کا طرز سیاست ملک میں نفرت اور انتشار کو جنم دے رہا ہے: شیری رحمان

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا طرز سیاست ملک میں نفرت اور انتشار کو جنم دے رہا ہے۔

شری رحمان نے کہا کہ  ’عمران خان کے کارکن ملک میں ایک خطرناک رجحان قائم کر رہے ہیں، اور پی ٹی آئی کی قیادت اس کی ذمہ دار ہے کیونکہ کارکن عام طور پر سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی زندگی میں بھی وہی کرتے ہیں جو ان کی قیادت ان سے کہتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ "کارکردگی کے بارے میں سوالات سے بچنے کے لیے امریکہ مخالف بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے۔ لوگ آپ کے بیانیے سے تنگ آچکے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آپ کا نیا بیانیہ ووٹ حاصل کرنے کی آپ کی ماضی کی کوششوں سے مختلف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور احتساب کا بیانیہ بے نقاب ہوچکا ہے، اس لیے پی ٹی آئی  نئے بیانیے کی تلاش میں ہے۔

مصنف کے بارے میں