کیا کترینہ کیف واقعی اُمید سے ہیں ؟خود ہی بتا دیا 

کیا کترینہ کیف واقعی اُمید سے ہیں ؟خود ہی بتا دیا 

 نئی دہلی :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں،اور یہ خبریں کوئی ان کے خاندانی ذرائع سے نہیں محظ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصویر دیکھ کر ہی لوگوں نے یہ چہ مگوئیاں شروع کر دیں کہ کترینہ کیف امید سے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اُن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

کترینہ کیف کے مسلمان اور وکی کوشل کے ہندو ہونے کی وجہ سے دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کرنے کے علاوہ کورٹ میرج بھی کی تھی۔

شادی چار ماہ بعد حال ہی میں جب کترینہ کیف کو ایئرپورٹ میں دیکھا گیا تو مداحوں نے ان کے اُمید سے ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔

ائیر پورٹ پر بنائی گئی ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن رکھے تھے ،ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ زیادہ تر اس طرح کے کپڑے زیب تن نہیں کرتیں ،لباس کو دیکھ کر ہی ان کے چاہنے والوں نے اندازہ لگایا کہ شاید وہ امید سے ہیں ۔

اس ضمن میں کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے۔