ڈالر کم ہو کر کتنے روپے تک لائینگے !اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی 

ڈالر کم ہو کر کتنے روپے تک لائینگے !اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے بارے میں جس طرح شیخ رشید نے پہلے چیلنج کیا تھا کہ 100 روپے سے نیچے لا کر دکھا ئو بالکل اسی طرح اب ڈالر کو 140 روپے تک لیکر جائینگے تاکہ حالات میں بہتری آ سکے ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحا ق ڈار نے نیو نیوز کے پروگرام ’’سیدھی بات بینش سلیم کیساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاسپورٹ حاصل کرنا بنیادی حق ہے ، پاسپورٹ بنوا کر جلد پاکستان آئینگے ۔انہوں نے کہا   نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے تاحال بکنگ نہیں کرائی مگر جلد پاکستان آئینگے۔

ملکی خزانے کی بات کرتے ہوئے اسحاق ڈا رنے کہا  ملکی خزانے کو ڈسپلن کے ساتھ چلانے پر ماضی میں دوست ناراض ہوگئے تھے ، مستقبل میں بھی ملکی خزانے کو قاعدے اور ڈسپلن سے چلائیں گے ۔

انہوں نے کہا مفتاح ہوں یا اسحاق ڈار  انفرادی نہیں اجتماعی کوشش سے معیشت بہتر بنائینگے، ماضی میں بھی شیخ رشیدکاچیلنج قبول کرتے ہوئے ڈالر 100 روپے سے نیچے لائے تھے، دعوٰی نہیں کرتے کہ ڈالر کو 140 روپے تک لیکر جائینگے مگر بہتری ضرور آئیگی ۔

اسحاق ڈار نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے جان بوجھ کر روپےکی قدر گرا کر ملک کو نقصان پہنچایا ، روپے کی قدر سے متعلق تحریک انصاف کی مس مینجمنٹ ختم کرینگے ، انہوں نے کہا عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی نہیں پاکستانی ہاتھ تھا، پی ٹی آئی ایک فاشسٹ حکومت تھی۔ امریکی سازش کے بیانئیے کو بے نقاب کرینگے، سیاست پوائنٹ سکورنگ کیلئے اپنے سفیر کی بات کو غلط معانی دئیے گئے ۔

اسحاق ڈار نے کہا تحریک انصاف کا طرز سیاست گھٹیا ہے ، عمران خان نے اخلاقیات تباہ کردیں ۔ عمران خان رونے کی بجائے سپورٹس مین سپرٹ دکھائیں اور اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔ ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ قومی اخلاقیات بھی بحال کرنا ہونگی ۔