سردار تنویر الیاس کی زیر قیادت ترقی کا نیادور شروع ہوگا،پی ٹی آئی رہنما

سردار تنویر الیاس کی زیر قیادت ترقی کا نیادور شروع ہوگا،پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ اور پنجاب کے سابق وزیر خیال اقبال کاسترو نے سردار تنویر الیاس خان کو وزیر اعظم آزاد کشمیر بنانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردارتنویر الیاس کی قیادت میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر مزید مضبوط ہو گی۔

ریا ض فتیانہ ،وزیر خیال اقبال کاسترو کا کہنا تھا کہ سردارتنویر الیاس خان عمران خان کے سچے سپاہی ہیں جنہوں نے کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلائی ان کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں ریاست میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی۔

اقبال کاسترو نے کہا  شبانہ روز محنت کے نتیجے میں ریاست میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوئی۔

 سردار تنویر الیاس کی زیر قیادت کشمیر میں ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔