دو سالہ معصوم بیٹی کو سفاک باپ نے گلا دبا کر قتل کر دیا ,وجہ انتہائی شرمناک

دو سالہ معصوم بیٹی کو سفاک باپ نے گلا دبا کر قتل کر دیا ,وجہ انتہائی شرمناک

راولپنڈی:انسانیت بھی شرمسار ،دوسالہ بیٹی کو سفاک باپ نے گلا دبا کر قتل کر دیا  پولیس  کا کہنا ہے  ابتدائی تحقیقات کے مطابق سفاکانہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے ،معصوم بچی کا قاتل باپ گرفتار کر لیا، تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ والد گلاب شاہ نے اسے گلا دبا کر قتل کیا ہے،دوسری جانب  تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں معصوم بچی کو قتل کرنے پر سی پی او  راولپنڈی عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئےایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ،پولیس کو قانونی کارروائی کر کے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

ایس پی پوٹھوہار رانا وہاب کےمطابق معصوم بچی کا قاتل باپ گرفتار کر لیا، تفتیش جاری ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں ہی وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا، پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد باپ نے بیٹی کو قتل کیا۔