پسند کا شوہر مل گیا,  جلد خوشخبری سناوں گی: اداکارہ میرا

 پسند کا شوہر مل گیا,  جلد خوشخبری سناوں گی: اداکارہ میرا
سورس: file

لاہور: لالی وڈ  کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انہیں پسند کا شوہر مل گیا ہے چاہنے والے جلد شادی کی خبر سنیں گے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا  نے کہا کہ میرے چاہنے والے جلد میری شادی کی خبر سنیں گے۔فلم انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں ہوتا فلمی صنعت میں بہتری لانا ممکن نہیں ہے کیونکہ انڈسٹری میں بہتری لانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

میرا نے کہا حکومت کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سےلوگ سینما کی طرف متوجہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔