عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4  مئی تک توسیع  کردی گئی

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4  مئی تک توسیع  کردی گئی

لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور  چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیش ہوئے بغیر ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست منظور کرلی  ، عدالت نے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4  مئی تک توسیع  کردی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نےتین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت   کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4  مئی تک توسیع  کردی ۔چیئرمین پی ٹی آئی  عمران  خان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور میں پیش نہیں ہوئے ، اُن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کی. وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو سیکیورٹی کے مسائل ہیں انہوں نے عمران خان کی   زندگی کو لاحق  خطرات کے بارے میں دستاویزات بھی پیش کیں.

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر درخواست ضمانت مسترد ہوگئی تو پھر گرفتاری کیسے ممکن ہونگی۔ ڈپٹی پراسکیوٹر  کا کہنا تھا کہ  پولیس فائل کے مطابق عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے. 

 عدالت نے حماد اظہر اور فواد چوہدری کے بروقت عدالت میں نہ پہنچنے اور مچلکے داخل نہ کرانے پر ناراضگی کا اظہار کیا. عدالت نے دونوں کو عدالت پہنچے پر گرفتار کرنے کا حکم واپس لے لیا۔۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے حماد اظہر،  فواد چودھری میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں بھی 4 مئی تو توسیع کر دی.

عدالت نے فرخ حبیب کی بھی 4 مئی تک ضمانت منظور کرلی ۔ 

مصنف کے بارے میں