سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال  کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل نےدرخواستوں پرسماعت کی،عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا دوران سماعت کہناتھاکہ ممکن ہے کہ اس درخواست پر عدالتی معاون مقرر کریں، ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں، ہم آ ج کی سماعت کا آرڈر بعد میں جاری کریں گے،آئندہ سماعت کب ہوگی، ججز کے ساتھ مشاورت کروں گا، آئندہ ہفتے میں 4 ورکنگ ڈیز ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ بل پر چیف جسٹس کی طرف سے لارجر بینچ بنانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس بروز جمعرات ہوگا ، اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بھی غور ہوگا۔