سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ،عید پر تنخواہیں اور پنشن نہیں ملے گی

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ،عید پر تنخواہیں اور پنشن نہیں ملے گی

پشاور : خیبرپختونخوا   کی نگران کابینہ  نے عید پر ملازمین کو تنخواہیں او رپنشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 

ذرائع کے مطابق  خیبرپختونخوا  کی نگران  کابینہ  کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دینے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں خیبرپختونخوا کے تمام ملازمین و پنشنرز کو یکم مئی کو تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

 محکمہ خزانہ  کہنا ہے کہ  صوبائی خزانے  کے اکاؤنٹ میں 13 ارب روپے موجود ہیں جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں  اور پنشن  کی مد میں 45 ارب روپے کی رقم  بنتی ہے جسکی وجہ سے عید پر کے پی کے سرکاری ملازمین کو عید پر تنخواہوں  اور پنشن نہیں دی جاسکتیں ۔

 ٰیاد رہے کہ  ملک میں شدید مالی بحران کے باعث محکمہ خزانہ نے پہلے ہی عید  پر ملازمین کو تنخواہیں او رپنشن دینے سے انکار کیا تھا۔
 

مصنف کے بارے میں