ایوان 8 رکنی بینچ کو مسترد کرتا ہے، فوری تحلیل کیا جائے،درخواست سماعت کیلئے منظور کرنے کی مذمت کرتے ہیں : قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

ایوان 8 رکنی بینچ کو مسترد کرتا ہے، فوری تحلیل کیا جائے،درخواست سماعت کیلئے منظور کرنے کی مذمت کرتے ہیں : قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
سورس: File

اسلام آباد : عدالتی اصلاحات بل پر سپریم کورٹ کے بنچ کی تشکیل کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی سے منظور کرلی ہے۔  قرارداد پیپلزپارٹی رکن آغا رفیع اللہ نے پیش کی

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  ایوان عدالتی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کیخلاف  8 رکن بنچ کو مسترد کرتا ہے ۔  سپریم کورٹ بنچ میں دو سنیئر ججز کو شامل نہیں کیا گیا ۔قرارداد  میں سپریم کورٹ لارجر بنچ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

قرارداد کے مطابق یہ پارلیمنٹ آئین ساز ادارہ ہے ۔ آئین سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے ۔ یہ سپریم کورٹ کی مداخلت کو تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے ۔سپریم کورٹ غیر منصفانہ فیصلے کر رہا ہے ۔یہ ایوان سپریم کورٹ بل کی درخواست لینے کی مذمت کرتا ہے ۔ 

قرار داد کے مطابق اس بینچ میں سینئر ترین جج کو شامل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان بینچ تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ 

مصنف کے بارے میں