عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے رابطے بحال ، مذاکرات کا ٹاسک پیپلز پارٹی کو سونپ دیا گیا :سینئر صحافی

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے رابطے بحال ، مذاکرات کا ٹاسک پیپلز پارٹی کو سونپ دیا گیا :سینئر صحافی
سورس: File

لاہور : پی ٹی آئی  اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے اور اسے کہا  ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے ایک میز پر بٹھایا جائے ۔

سینئر صحافی و اینکرپرسن اجمل جامی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور عمران خان دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں جس کے بعد دو ریٹائرڈ افسران نے اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے رابطے بحال کرائے ہیں اور معیشت کی خرابی کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے رابطے بحال کرنے پر راضی ہوئی ہے۔ 

رابطوں کی بحالی کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی طرف سے آصف زرداری کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ رابطے کے پی پی پی نے پی ڈی ایم کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی ہے ۔ پی پی پی حکومت اور اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھانا چاہتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں