دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

ریاض: سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے، انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے ، انتقال کرنے والوں میں دو خواتین عازمین بھی شامل ہیں ۔ انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تھا جبکہ ان کے نام عابد حسین خان ، محمد حفیظ الرحمان ، محمد تنظیم ، فرید خان،زینت خاتون اور عطا محمد ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں