عرب اتحادی طیاروں نے المخا بندرگاہ پر دہشت گردی کی حوثی سازش ناکام بنا دی

 عرب اتحادی طیاروں نے المخا بندرگاہ پر دہشت گردی کی حوثی سازش ناکام بنا دی

یمن: عرب اتحادی طیاروں نے  ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے ملک کی مغربی بندرگاہ المخا میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا اور  فوری کارروائی کرکے کشتی کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق،  ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے ملک کی مغربی بندرگاہ المخا میں دہشت گردی کی سازش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کی طرف سے المخا بندرگاہ پر خود کش بمبار کشتی کو بمباری سے تباہ کردیا۔دھماکہ خیز مواد سے بھری یہ کشتی المخا بندرگاہ کی طرف لائی جا رہی تھی۔عسکری ذریعے کیمطابق مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے ایک مشکوک کشتی بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہازوں کی طرف بڑھ رہی تھی، عرب اتحادی طیاروں نے فوری کارروائی کرکے اسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

خیال رہے کہ حوثیوں کی جانب سے بندرگاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں عام ہیں۔ باغی زیر سمندر جہاز رانی پر اثرا انداز ہونے کے لیے بارودی سرنگیں نصب کرنیکے ساتھ ساتھ بحر احمر کے ساحل پربحری جہازوں کو بارود سے بھری کشتیوں سے نشانہ بنانے کی بھی کئی کوششیں کرچکے ہیں۔