ایک قوت شہر کی ترقی جبکہ دوسری اس کی تباہی چاہتی ہے: فاروق ستار

ایک قوت شہر کی ترقی جبکہ دوسری اس کی تباہی چاہتی ہے: فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کراچی میں دو قوتیں ہیں ،ایک قوت شہر کی ترقی جبکہ دوسری اس کی تباہی چاہتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایکسپو آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ

فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں دو قوتیں آباد ہیں ایک قوت اس شہر کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جب کہ ایک اس شہر کی ترقی چاہتی ہے اور اس وقت وہ قوت متحرک ہے جو اس شہر سمیت ملک دشمن بھی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ شہرملک کو 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے جب کہ وفاق سے صرف 5 فیصد ٹیکس واپس ملتا ہے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا ملک چلتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی کچی آبادیوں پرمشتمل دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں کے لوگوں کو کم لاگت گھروں کی ضرورت ہے لیکن حکومت وقت نے عوام کو چھت فراہم نہیں کی، اس شہر میں کسی بھی وقت پانی کی وجہ سے فسادات پھوٹ سکتے ہیں اگر کراچی موئن جو دڑو بنا تو اس کے ذمے دار فیصلے کرنے والے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز اربوں روپے کا کمیشن کھا رہے ہیں اور زمینوں کی بندر بانٹ کی جارہی ہے شہر کے باسیوں نے برداشت کیا اور اب تک سڑکوں پر نہیں آئے لیکن اب بتا دیا جائے کہ کراچی والوں کوکتنا برداشت کرایا جائے گا۔