امریکی جارحیت کے مقابلے کیلئےایران کا عسکری بجٹ میں اضافہ

امریکی جارحیت کے مقابلے کیلئےایران کا عسکری بجٹ میں اضافہ

تہران: امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی پارلیمنٹ نے عسکری بجٹ میں اضافے کا بل منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خطے میںبڑھتی امریکی جارحیت اور اجارہ داری کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران نے اپنے عسکری بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری ایرانی پارلیمنٹ نے دے دی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ خطے میں امریکی دہشتگردی کیخلاف ہمارا پہلا قدم ہے۔
بل کی منظوری کیلئے آج ووٹنگ ہوئی جس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر اس کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس بل کے مخالف صرف چھ جبہ 240 قانون سازوں نے اس کے حق میں ووٹ ڈالے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو ایران بھی اسی کے مطابق اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔