اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے، فواد چوہدری

اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے اپوزیشن سے درخواست کی ہے نئی روایات کا آغاز کریں۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے اور اپوزیشن سے درخواست کی ہے نئی روایات کا آغاز کریں۔

 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہو گئے ہیں جبکہ عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں۔ لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے میرنعمت اللہ زہری نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جب کہ عمران خان وزیراعظم بن کر کہاں رہیں گے جلد فیصلہ ہو جائے گا اور ہمیں عوامی مسائل پر غور کرنا چاہیے۔

 

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے اور نظام حکومت خراب ہو چکا ہے سب کو ٹھیک کرنا ہے۔ دن رات محنت کر کے مسائل دور کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں