عمران خان کو کوئی موقع نہیں دینگے کہ وہ یہ کہے کہ ہمیں کام کرنے نہیں دیا گیا, احسن اقبال

عمران خان کو کوئی موقع نہیں دینگے کہ وہ یہ کہے کہ ہمیں کام کرنے نہیں دیا گیا, احسن اقبال

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو کوئی موقع نہیں دینگے کہ وہ یہ کہے کہ ہمیں کام کرنے نہیں دیا گیا۔

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمہوریت توآگے بڑھی ہے لیکن متنازع اوردھاندلی شدہ انتخاب کے نتیجے میں،ہم کڑی سے کڑی اپوزیشن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سےسپیکر  ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے ، جس میں نو منتخب اراکین قومی اسمبلی  حلف اٹھا چکے ہیں۔