عمران خان کو قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں ادھار لینا پڑگیا

عمران خان کو قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں ادھار لینا پڑگیا
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں متوقع وزیراعظم عمران خان کو ادھار لینا پڑ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اضافی نشستوں سے استعفے منظور

ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی کے 15 ویں اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا تو اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سفید شلوار قیمض پہن کر اسمبلی پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب رجسٹریشن کے لئے واسکٹ کے بغیرکچھ ساتھیوں نے تصویر بنواتے ہوئے نشاندہی کی تو عمران خان نے واسکٹ ادھار لیکر تصویر بنوائی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی تقریب حلف برداری،آصف زرداری نے سب سے پہلے رول آف ممبر ز پر دستخط کئے

پارلیمنٹ کے ایک ملازم نے واسکٹ اتار کر عمران خا ن کو پہنائی ۔جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں