سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا عمران خان کیلئے مبارکباد کا پیغام

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا عمران خان کیلئے مبارکباد کا پیغام
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے نامزد وزیراعظم عمران خان کوفون پر عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان نے اپنے تہنیتی پیغام میں واضح کیا کہ وہ سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سےعمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار اور برادر پاکستانی عوام اور ملک کی مزید ترقی و خوشحالی کے آرزو مند ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستان ترقی کی منا ز ل طے کرے گا۔