اس بار بہت مزیدار اسمبلی ہوگی:شیخ رشید

اس بار بہت مزیدار اسمبلی ہوگی:شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس بار بہت مزیدار اسمبلی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اضافی نشستوں سے استعفے منظور

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ارکین کی تقریب حلف برداری سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجبور اپوزیشن جمہوریت کی جان ہے،اپوزیشن مضبوط ہوتی ہے تو حکومت زیادہ محتاط ہوتی ہے،تھوڑے دنوں میں دونوں پارٹیاں مختلف فیصلے کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ میرا ووٹ صرف عمران خان کیلئے ہے۔بعدازاں شیخ رشید نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد رجسٹریشن کیلئے دستخط کرنے سے پہلے ہی سپیکر ایاز صادق سے مصافحہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں