اقتدار نے بھائی بھائی میں اختلاف پیدا کر دیا

اقتدار نے بھائی بھائی میں اختلاف پیدا کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : عام انتخابات میں فتح کے بعد ایک طرف جہاں پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت سے متعلق لائحہ عمل اور حکمت عملی تیار کر رہی ہے وہیں دوسری جانب بھائی بھائی میں بھی اختلاف صاف نظر آ رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک تصویر شئیر کی اور اپنے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

محمد زبیر نے اخبار کی ایک تصویر شئیر کی جس پر شہ سرخی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 روز میں عوام کو کوئی ریلیف ملنے کا امکان نہیں ہے۔ جس پر محمد زبیر نے کہا کہ ایسی خبریں الیکشن کے بعد ہی سامنے آ رہی ہیں۔ جبکہ عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد پہلے 100 روز میں ہی عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا۔




یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر آپس میں بھائی ہیں، لیکن سیاسی نظریات میں اختلافات کی وجہ سے اکثر دونوں مخالف پیج پر رہتے ہیں۔