پی ٹی آئی کی طرف سے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد

پی ٹی آئی کی طرف سے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حتمی منظوری دیدی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم وہاں کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو قومی دھارے میں لائیں گے۔قاسم سوری کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے عمران خان اور ہماری ٹیم فوکسڈ ہے۔ قاسم سوری نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چودھری سرور گورنر پنجاب ہونگے، نام فائنل
   

واضح رہےکہ عام انتخابات میں قاسم سوری بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو سے کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 25 ہزار 973 ووٹ لے کر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی، پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، متحدہ مجلس عمل کے حافظ حمد اللہ اور راحیلہ حمید درانی کو شکست دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں