ایک ہی گھر کے تین افراد قومی اسمبلی پہنچ گئے

ایک ہی گھر کے تین افراد قومی اسمبلی پہنچ گئے

اسلام آباد: قریبی رشتہ دار   اکٹھے قومی اسمبلی میں پہنچ  گئے یاد رکھے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو ا ہے لیکن نئی قومی اسمبلی میں میاں بیوی اور بیٹا ایک ہی گھر کے تین فرد اکٹھے اجلاس میں بیٹھیں گے، باپ بیٹے کی دو جوڑیاں بھی اسمبلی پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، ان کے بیٹے بلاول بھٹو  اور بہنوئی نواب منور تالپور قومی اسمبلی کے رکن بن گئے، تحریک انصاف کے شاہ محمود اور ان کے بیٹے زین قریشی نے بھی حلف اٹھا لیا جبکہ (ن) لیگ کے پرویز ملک، انکی اہلیہ شائستہ پرویز  اور  بیٹا علی پرویز  تینوں نئی اسمبلی کے رکن ہیں، رضا ربانی کھر اور حنا ربانی کھر بہن بھائی بھی ایک ہی اسمبلی میں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمان خود تو نہ جیت سکے مگر ان کے بیٹے اسد محمود اپنی خالہ شاہدہ اخترعلی کے ساتھ اسمبلی پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان

  دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک، ان کے داماد عمران خٹک، ان  کی بھابی نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم چاروں رشتہ دار اسمبلی کے رکن ہیں۔مسلم لیگ (ن) ہی کے خواجہ آصف، ان کی اہلیہ مسرت آصف اور بھانجی شیزا فاطمہ، سابق وزیر مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی اسمبلی کی رکن ہیں جبکہ زیب جعفر اور مائزہ حمید کزنز ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں