قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی قرار دے دی گئیں

قومی اسمبلی کی 8 نشستیں خالی قرار دے دی گئیں
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلیوں کی 5 نشستیں خالی قرار دے دیں۔الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں حلف برداری کے بعد اراکین کی جانب سے چھوڑی جانے والی نشستیں خالی قرار دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار گرائی جائے ،عمران اسماعیل کا مطالبہ
 
  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این اے 35 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 63 راولپنڈی، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124 لاہور، این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ای سی پی کے مطابق غلام سرور نے این اے 59 سے حلف اٹھایا اور این اے 63 سے استعفی دیا۔پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 اپنے پاس رکھی اور قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 65 اور 69 سے استعفی دیا۔این اے 124 سے حمزہ شہباز مستعفی ہو گئے اور عمران خان نے این اے 35، 53، 131 اور 243 سے استعفی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہی گھر کے تین افراد قومی اسمبلی پہنچ گئے

الیکشن کمیشن کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 164 اور پی پی 165 سے استعفی دیا۔علی امین گنڈا پور پی کے 97 سے مستعفی ہوئے جب کہ امیر حیدر ہوتی پی کے 53 سے مستعفی ہوئے۔سابق وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک پی کے 61 اور پی کے 64 سے مستعفی ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں