شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 8ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین
فوٹو فائل

لاہور: سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز کی جانب سے ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا ۔


یہ بھی پڑھیں:مصروفیت کے باعث ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کر سکتا، شعیب ملک

   

شعیب ملک 8034رنز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔ برینڈن میک کولم 9188رنز کیساتھ دوسرے جبکہ کیرون پولارڈ 8225رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے احمد شہزاد5409، کامران اکمل5106، عمر اکمل5044، محمد حفیظ5001، اظہر محمود 4091اور شاہد آفریدی 3904  رنز بنا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں