عمران خان نے دوست محمد مزاری کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کر دیا

09:12 PM, 13 Aug, 2018

لاہور: متوقع وزیر اعظم عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے رکن پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے نام کی منظوری دیدی ہے جبکہ چودھری پرویز الہٰی کو اس سے قبل ہی سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیا جا چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے واضح کر دیا کہ وہ پاکستان کیساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہتا ، نگران وزیر دفاع
   

تحریک انصاف کر مرکزی میڈیا سیل کے مطابق متوقع وزیر اعظم عمران خان نے رکن پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے امیدوار نامزد کردیاہے ۔تحریک انصاف اس سے قبل چودھری پرویز الہٰی کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کرچکی ہے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے کسی امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے مختلف ناموں اور شخصیات کے بارے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں