آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، علیم خان نے ریکارڈ نیب میں پیش کردیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، علیم خان نے ریکارڈ نیب میں پیش کردیا

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ریکارڈ نیب میں پیش کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب یورو(نیب)نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے سوال نامے کا جواب اور ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے نمائندے فراز چودھری نے ریکارڈ نیب میں پیش کر  دیا۔

  

واضح رہے کہ نیب پی ٹی آئی رہنما علیم خان کےخلاف آف شورکمپنیوں سے متعلق بھی تحقیقات  کر  رہا ہے۔  آف شور کمپنیوں کے متعلق کیس میں علیم خان پہلے بھی ذاتی حیثیت میں نیب کے روبرو  پیش ہو چکے ہیں تاہم ذرائع کا  بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نیب کو اپنے جواب سے مطمئن نہیں کر سکے تھے۔