بھارت میں شدید سیلاب، 10 لاکھ افراد بے گھر، 184 ہلاکتیں

بھارت میں شدید سیلاب، 10 لاکھ افراد بے گھر، 184 ہلاکتیں

نئی دہلی : بھارت میں رواں برس کے مون سون سلسلے کی بارشوں اور سیلابوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیاد ہلاکتیں کیرالا ریاست میں ہوئیں جہاں 76 افراد ہلاک اور58 لاپتہ ہو گئے۔ سیلاب کے باعث 10 لاکھ افراد کو پریشان کن حالات کا سامنا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ بھی مختلف پہاڑی علاقوں میں جاری ہے۔

کیرالا، کرناٹک، مہاراشٹر اور گجرات تیز رفتار اور مسلسل بارشوں اور ان کے باعث آنے والے سیلابوں سے شدید متاثر ہیں۔ ان کے علاوہ اب مدھیہ پردیش، تامل ناڈو، گوا اور آندھرا پردیش میں بھی سیلابی صورت حال پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔