کشمیر پر جنگ کے لیے ہروقت تیار رہیں ،بلاول بھٹو

کشمیر پر جنگ کے لیے ہروقت تیار رہیں ،بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پپیلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کشمیریوں کےلیےآخری دم تک جدوجہد کریں گے،جنگ بھی لڑناپڑی توتیارہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے مزید یہ کہا کہ حکومتی نمائندےکی آزادکشمیرمیں آنےسےاتحادکی فضاقائم ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ ہم دنیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کشمیر کے معاملے میں پوری قوم کا مؤقف ایک ہے۔

ہمیں کشمیریوں کی حمایت کےلئےعملی اقدامات کرنےہوں گے،سفارتی جنگ لڑنا ہوگی ۔انتہاپسندمودی کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے،ہمیں خودکوکشمیریوں کےجذبات کےساتھ جوڑناہوگا۔

ان کا کہناتھاکہ کوئی پاکستانی کشمیر کا سودا برداشت نہیں کر سکتا۔ وزیر خارجہ کے کل کے بیان سے دکھ ہوا۔ کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ، حکومت کشمیر کاز کو س سنجیدہ لے ۔