سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کر دی


کراچی:سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کر دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ تمام صورتحال کا جائزہ اسلام آباد میں لیں گے، عدالتی حکم کے بعد آدھے شہر میں بجلی بند کر دی گئی، بجلی بند کرنے والوں کو چھوڑیں گے نہیں، بجلی دینے والی کمپنی کو آپریٹ کرنے کا بھی جائزہ لیں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر اقتدار میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل کے الیکٹرک نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس او ہمیں فیول نہیں دیتا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ آپ کا مسئلہ ہے، آپ نے اس کا متبادل کیا انتظام کیا۔ نیپرا حکام نے کہا کے الیکٹرک کے پاس ایک لاکھ 20 ٹن فیول ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے لیکن کرتے نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا جس کمپنی نے کے الیکٹرک کو خریدا اسکی جانچ پڑتال کی جائے گی، لوگ کرنٹ سے مر رہے ہیں، یہ پچاس پچاس ہزار کی ضمانت حاصل کرلیتے ہیں، وفاقی حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مکمل حل نکالے۔