دشمن کی جانب سے ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہونگے، ائیر چیف

 دشمن کی جانب سے ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہونگے، ائیر چیف
پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، ائیر چیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا اور ملک میں تیار  جے ایف 17 بی ڈوئل طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے جے ایف 17 بی ڈوئل سیٹ طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی، پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔

ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، پاک فضائیہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔