وزیراعظم عمران خان آج نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے 

وزیراعظم عمران خان آج نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان آج نادرا کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’وزیراعظم عمران خان آج نادرا کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران انہیں نادرا کی جانب سے حال ہی میں لئے گئے نئے اقدامات اور پراجیکٹس پر بریفنگ ملے گی۔ اس موقع پر نادرا 66 نئی سمارٹ وینز کے پراجیکٹ کا آغاز بھی کرے گا تاکہ دور دراز کے علاقوں میں عوام کی دہلیز پر شناختی کارڈ بن سکیں۔‘ 

8698236216cd4203903e723b059bc556