اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے مسافروں کی مشکل آسان ہو گئی ہے اور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ 
نیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کاﺅنٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی اور یوں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے والا تیسرا ائیرپورٹ بن گیا۔ 
ائیرپورٹ منیجر کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے جانے والی دو پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔ یہ پروازیں دبئی اور ابوظہبی کیلئے روانہ ہونا تھیں جس میں سفر کرنے والے مجموعی طور پر 343 مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کر کے انہیں روانہ کیا گیا۔ 
ائیرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے سے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہو گئی ہے اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے تمام مسافروں کو پانچ گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔