دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:وزیر اعظم

PM Imran Khan meets Chinese Ambassador

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے چینی سفیر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ،سی پیک ،کورونا ویکسین ،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نے وزیراعظم کو چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد دی جسکا وزیراعظم عمران خان نے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ملاقات کے دوران  وزیراعظم نے کورونا کے دوران چینی تعاون اورویکسین کی فراہمی پرشکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،سی پیک خطے میں تبدیلی کےلیے بہترین منصوبہ ہے دونوں ممالک  سی پیک کی بروقت تکمیل کےلیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

 وزیراعظم کا خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہےپاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہےملاقات میں خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔