وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ صوفیہ عثمان بھی کورونا میں مبتلا

وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ صوفیہ عثمان بھی کورونا میں مبتلا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ صوفیہ عثمان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق صوفیہ عثمان کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ ادویات لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ  بیگم صوفیہ عثمان نے گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج کا دورہ کیا تھا۔ 

  بیگم صوفیہ عثمان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا تھا اور ربن کاٹ کر گرلز کالجز میں ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔