پنجاب میں اگلے سال مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات کا امکان

پنجاب میں اگلے سال مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات کا امکان
سورس: file photo

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ‏کرانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا ‏امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلےمیں دیہی علاقوں میں ویلج کونسل ‏کےانتخابات ہوں گے ۔شہری علاقوں میں نیبرہوڈکونسل کےانتخابات کرائےجائیں گے۔

پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور پہلےمرحلےکےبعدتحصیل میئر، 9 ‏میٹروپولیٹن کارپوریشنز میئر کا انتخاب ہو گا۔ تحصیل میئر، میٹروپولیٹن کارپوریشنزمیئرانتخاب ‏جماعتی بنیادوں پرہوگا۔ سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سےبلدیاتی انتخابات کی ‏تیاریاں مکمل ہیں 30دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائےگی۔