افغانستان کی بگڑتی صورتحال ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

Afghan Peace Process,Pakistan Army Cheif,COAS,US State Secartry

راولپنڈی:افغانستان کی بگڑتی صورتحال میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،افغان سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ,ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور ،،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور افغانستان میں  تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا  گیا ۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان امریکاکےساتھ طویل المیعاد کثیرالجہتی تعلقات کاخواہاں ہے،پاکستان افغان امن عمل میں مخلص ہے،پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئےتمام شراکت داروں سےمل کرکام کرےگا۔

آئی ایس پی آر نے کہا امریکی ناظم الامورنےخطےمیں امن کیلئےپاکستان کی مسلسل کاوشوں کوسراہا،امریکی ناظم الامور نے پاکستان کیساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔