غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،آٹا اب صرف 20 روپے کلو میں فروخت ہوگا 

Pakistan Flour Rate,Lowest Price of Flour in Pakistan

لاہور :مہنگائی کےاس دور میں غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ،آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ مومنٹ نے ملک میں آٹا 20 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کردیا.

آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ مومنٹ کے چیئرمین سید احمد علی نے اسلام اباد میں  پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آٹا کم قیمت میں فروخت کرنے کے لئے ایک میکنزم بنا رہے ہیں،آئندہ چند دنوں میں 20روپے فی کلو آٹا فروخت کرنا شروع کردیا جائیگا۔

انہوں نے کہا  ہم پاکستان میں آٹا سستے دام میں فروخت کرکے ملک کی خدمت کریں گے،ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں غریب کے حالات بہتر ہوں، آٹے کی قیمت کم اس لئے کر رہے ہیں کہ غریب باقی بچنے والے پیسوں سے اپنی دیگر ضروریات پوری کرسکیں۔

تنظیم کی کور کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عطا نے کہا کہ ہم لون فری پاکستان کے منصوبے پربھی کام کررہے ہیں،قرضےاتارنے کیلئے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔