شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے چیف آف سیکیورٹی سٹاف شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہے جس میں شہباز گل و دیگر فریق بنایا گیا ہے جبکہ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔ 
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے اور عدالت ڈکلیئر کرے شہباز گل کیس میں جوڈیشل حکم نہیں تھا بلکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماءشہباز گل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔ 
پولیس نے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا تھا جبکہ اس سے قبل پولیس نے عدالتی حکم پر ان کا طبی معائنہ بھی کروایا جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں