قاسم سوری نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف درخواست دیدی

قاسم سوری نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف درخواست دیدی

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نوٹس کے خلاف درخواست دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ 10 اگست کو ایف آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا مگر ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اس طرح کا نوٹس جاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے کوئٹہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ 
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف ائی اے کو مجھ سمیت پارٹی کے 4 رہنماؤں کو نوٹس دینے کا اختیار نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پارٹی امور چلانے کیلئے رقم آتی تھی، فارن فنڈنگ نہیں تھی۔
قاسم سوری نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پارٹی امور چلانے کیلئے رقم آتی تھی۔ 2011 سے 2013 تک اکاؤنٹ میں صرف 55 لاکھ 56 ہزار روپے آئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔

مصنف کے بارے میں