شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق

لاہور: شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ میر علی میں پیش آیا جس میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ 

مصنف کے بارے میں