جعلی اراضی الاٹمنٹ کیس میں عثمان بزدار بے گناہ قرار

جعلی اراضی الاٹمنٹ کیس میں عثمان بزدار بے گناہ قرار

ڈیرہ غازی خان: محکمہ اینٹی کرپشن کی انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے بھائیوں کو جعلی اراضی الاٹمنٹ کیس میں بے گناہ قرار دئیے جانے پر عدالت نے عثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ کو بے قصور قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کیخلاف جعلی اراضی کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے سپیشل جج اینٹی کرپشن نوید احمد قریشی نے کی جس دوران محکمہ اینٹی کرپشن کی انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ جمع کرائی۔ 
محکمہ اینٹی کرپشن کی انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اراضی الاٹمنٹ سے عثمان بزدار یا ان کے بھائیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے جس پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق سردار عثمان بزدار اور ان کے بھائی بے گناہ قرار پائے ہیں۔ 
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی ٹیم نے سردار عثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کی سفارش کی تھی اور تفتیش مکمل ہونے پر اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں