لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو لیگی رہنماؤں کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو لیگی رہنماؤں کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں عطااللہ تارڑ، رانا مشہوداور محمد احمد خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں عطااللہ تارڑ، رانا مشہود اور محمد احمدخان کی ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ 
عدالت نے لیگی رہنماؤں ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف کوئی غیرقانونی اقدام نہ کیا جائے اور پولیس کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ 

مصنف کے بارے میں